تاثیر 16 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)یو ٹیوبر کے ساتھ ہوئی مار پیٹ معاملے میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کو سنگھواڑہ تھانہ پہنچنے کے بعد جالے سے بی جے پی کے ایم ایل اے کم وزیر جیویش کمار مشرا کے خلاف درج ہوئی ایف آئی آر اُسکے بعد یوٹیوبر کے خلاف درج ہوئی ایف آئی آر کے بعد تیسری ایف آئی آر سنگھواڑہ تھانہ حلقہ کی نگر پنچایت سنگھواڑہ وارڈ نمبر سات باشندہ میتھلیش بھگت کی بیوی گڑیا دیوی نے تیجسوی یادو کے علاوہ راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے یادو جالے کے سابق ایم ایل اے ریشی مشرا اور 2020 میں جالے سے کانگریس کے امیدوار رہے مشکور احمد عثمانی کے خلاف درج کرائی ہے درج ایف آئی آر میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ تین چار دن قبل خاتون کے گھر پر کچھ لوگ آئے اور کہا کہ کچھ اور خواتین کو بلا لیجئے کئی خواتین کے آنے پر گاڑی سے فارم نکال کر سبھی سے بھروایا گیا اسکے بعد آدھار اور موبائل نمبر کے ساتھ دو سو روپے دینے کو کہا اور یقین دھانی کرایا کہ ہر مہینے کھاتے میں 25 سو روپے جائیگا اس یقین پر سبھی خواتین نے کاغذات کے ساتھ روپے دے دیئے شوہر کے آنے کے بعد واقعیہ کی جانکاری دی تو انہوں نے بتایا کہ ان خواتین کے ساتھ ٹھگی ہو گئی ہے اس کے بعد معلومات حاصل کی تو پتہ چلا کے اس کے پیچھے آر جے ڈی کے قدآور لیڈر کا ہاتھ ہے اُن کی جانب سے ہی معصوم عوام کو ٹھگنے کی یوجنا بنائی گئی ہے تھانہ صدر بسنت کمار نے بتایا کہ ایف آئی آر درج کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے وہیں ایف آئی آر ہونے کے بعد کانگریس لیڈر مشکور احمد عثمانی نے سوشل میڈیا کے ذریعے ایک ویڈیو جاری کر کہا کہ یہ معاملہ آر جے ڈی کی جانب سے اعلان مائی بہن یوجنا کے فارم کو لیکر حکومت کے دباؤ میں جھوٹا مقدمہ درج کرایا گیا ہے اس جھوٹی ایف آئی آر سے بھاجپا کا کردار سامنے آیا ہے بھاجپا کے لیڈر نکلی دوا فروخت کرتے ہوئے اب اُسکا استمعال بھی کرنے لگے ہیں پہلے انہوں نے قتل کرنے کی سازش کرنے کا الزام عائد کیا اب جھوٹا مقدمہ درج کرایا جو نہایت شرم ناک ہے ہم کسی بھی فرضی مقدمے سے ڈرنے والے نہیں ہیں

