فیس بک لائیو پر فوج کی توہین کرنے والا نوجوان گرفتار

تاثیر 27 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نادیہ، 27 ستمبر:پولیس نے فیس بک لائیو پر بھارتی فوج کے خلاف توہین آمیز تبصرے کرنے پر ضلع نادیہ کے علاقے آڑنگ گھاٹہ سے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کی شناخت وشو جیت وشواس کے طور پر ہوئی ہے جو دھنتلہ تھانہ علاقہ کے آڈنگ گھاٹہ علاقہ کا رہنے والا ہے۔
ذرائع کے مطابق وشو جیت نے چند روز قبل فیس بک لائیو کے دوران بھارتی فوج کو نشانہ بناتے ہوئے اشتعال انگیز زبان استعمال کی تھی۔ انہوں نے ہتک آمیز تبصرے اور گالی گلوچ بھی کی جس سے فوج کی شبیہ کو داغدار کیا ۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلتے ہی عوام میں شدید غم و غصہ پھوٹ پڑا۔