تاثیر 29 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کلکتہ، 29/ اکتوبر (پریس ریلیز) وزارتِ امورِ نوجوانان و کھیل نے اپنا بھارت کے ذریعے سردار 150 یونٹی مارچ مہم کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں میں قومی اتحاد، حب الوطنی اور شہری ذمہ داری کا جذبہ بیدار کرنا ہے۔ یہ مہم سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں یومِ پیدائش کے موقع پر شروع کی گئی ہے۔
6 اکتوبر کو عزت مآب مرکزی وزیر نے اپنا بھارت پورٹل پر مہم کے ڈیجیٹل مرحلے کا افتتاح کیا، جس میں سوشل میڈیا ریل، مضمون نویسی مقابلہ اور ینگ لیڈرز پروگرام شامل ہیں۔ 150 منتخب نوجوان قومی مارچ میں شریک ہوں گے۔
مہم دو مراحل میں ہوگی، پہلے مراحل میں ضلعی پیدل مارچ (31 اکتوبر تا 25 نومبر) — 8 تا 10 کلومیٹر طویل مارچ، نُکّڑ ناٹک، مباحثے، سودیشی میلے اور صفائی مہمات ہوں گے، جبکہ دوسرے مرحلے میں قومی مارچ (26 نومبر تا 6 دسمبر) — کرمسد سے اسٹیچو آف یونٹی (152 کلومیٹر) تک، ثقافتی پروگرام، نمائشیں اور “سردار گاتھا” نشستیں رکھی گئی ہیں۔
نوجون MY Bharat پورٹل https://mybharat.gov.in/pages/ unitymarch پر رجسٹر ہو کر اس قومی مہم میں حصہ لے سکتے ہیں۔

