فوج نے سرحدی دیہات میں عوام کے ساتھ دیوالی کا تہوار منایا

تاثیر 22 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جموں، 22 اکتوبر:بھارتی فوج نے دیوالی کا تہوار پونچھ کے ہارنی اور لسانہ علاقوں میں مقامی عوام کے ساتھ ملی جذبے اور جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ اس موقع پر ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کا آغاز چائے پارٹی سے ہوا، بعد ازاں فوجی اہلکاروں نے مقامی لوگوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔تقریب میں 62 سے زائد شہریوں نے شرکت کی، جن میں پنچایت اراکین، معززین اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔ دیوالی کی یہ تقریب فوج اور عوام کے درمیان قائم گہرے رشتے اور باہمی اعتماد کی ایک خوبصورت مثال بنی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فوجی افسران نے کہا کہ ایسے تہوار ملک کے مختلف حصوں میں اتحاد، بھائی چارے اور ہم آہنگی کے فروغ کا ذریعہ بنتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوج ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔