آسام کے وزیر اعلیٰ کا کانگریس پر طنز، گورو گوگوئی کے خاندان پر تبصرہ

تاثیر 10 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

گوہاٹی، 10 اکتوبر :آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمانتا بسوا سرما نے جمعہ کو کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور آسام پردیش کانگریس کے صدر گورو گوگوئی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا، “گورو گوگوئی کا خاندان سورج مکھی کے تیل کا استعمال کرتا ہے، اس لیے وہ سرسوں کے تیل کی صحیح قدر نہیں سمجھ سکتے۔
کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ کانگریس احمقوں کی جنت میں رہ رہی ہے۔
چیف منسٹر کے اس تبصرہ نے ریاستی سیاست میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے اور بی جے پی اور کانگریس کے درمیان جاری لفظی جنگ کو مزید تیز کردیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 2026 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی اور کانگریس کے درمیان الزام تراشی اور جوابی الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر سرما اور گورو گوگوئی خاص طور پر ایک دوسرے کے خلاف سیاسی حملوں میں مصروف ہیں۔