دہلی سے نیپال جارہی کار پیلی بھیت میں حادثے کا شکار ، تین افراد ہلاک

تاثیر 4 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پیلی بھیت، 4 اکتوبر: اترپردیش کے پیلی بھیت ضلع کے بسال پور تھانہ علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک کار حادثے میں تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ ایک خاتون شدید زخمی ہے اور اسے بریلی ریفر کر دیا گیا ہے۔ کار میں سوار افراد دہلی سے نیپال جا رہے تھے۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیلی بھیت سڑک حادثہ میں جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے، انہوں نے بھگوان شری رام سے پراتھناکی کہ وہ آنجہانی کی آتما کوشانتی اور سوگوار خاندانوں کو اس بے پناہ نقصان کو برداشت کرنے کی طاقت عطا کریں۔ وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے اور ان کے مناسب علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔