تاثیر 4 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ممبئی،4 اکتوبر:اداکارہ دیپیکا پادوکون بھلے ہی دو بڑے پروجیکٹس ’اسپرٹ‘ اور ’کلکی 2‘ سے ہٹ گئی ہوں لیکن ہفتہ کی صبح ممبئی ایئرپورٹ پر انہیں اسٹائلش انداز میں دیکھا گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور بھی اسی وقت ایئرپورٹ پر ڈیشنگ نظر آئے۔ دونوں کی ویڈیوز اور تصاویر اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
رنبیر کپور نے ہفتے کی صبح ایئرپورٹ پر شاندار انٹری دی۔ “اینیمل” اداکار سیاہ لباس میں بے حد دلکش لگ رہے تھے۔ اس نے کالی ٹوپی اور چشمہ بھی پہن رکھا تھا۔

