دہلی کے میئر نے لوگوں سے پراپرٹی ٹیکس سیٹلمنٹ اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی

تاثیر 3 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 3 اکتو: دہلی کے میئر راجہ اقبال سنگھ نے جمعہ کو عوام سے پراپرٹی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم 2025-26 پراپرٹی ٹیکس سیٹلمنٹ اسکیم (سنیو) کے فوائد حاصل کرنے کی اپیل کی۔اقبال سنگھ نے کہا کہ اس سکیم کے تحت ٹیکس دہندگان کو مالی سال 2020-21 سے پہلے سود اور جرمانے سے مکمل طور پر مستثنیٰ کیا جا سکتا ہے، بشرطیکہ وہ موجودہ مالی سال (2025-26) اور پچھلے پانچ سالوں (2020-21 سے 2024-25) کا اصل ٹیکس بغیر کسی سود اور جرمانے کے ادا کریں۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 1.29 لاکھ سے زیادہ ٹیکس دہندگان نے سنیو اسکیم کا فائدہ اٹھایا ہے اور 30 ??ستمبر تک 519 کروڑ روپے سے زیادہ کا پراپرٹی ٹیکس جمع کرایا گیا ہے۔ ان میں سے تقریباً 66 ہزار نئے ٹیکس دہندگان نے پہلی بار پراپرٹی ٹیکس ادا کیا ہے، جس سے تقریباً 200 کروڑ روپے کی وصولی ہوئی ہے۔