تاثیر 10 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
گورکھپور، 10 اکتوبر: وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کی صبح گورکھ ناتھ مندر میں جنتا درشن کے دوران لوگوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ اپنے مسائل لے کر آئے لوگوں سے خوشگوار گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پریشان نہ ہوں ہم ہر مسئلے کا حل یقینی بنائیں گے، ہر متاثرہ کی شکایت کو مؤثر طریقے سے حل کیا جائے گا، یہ حکومت کی ترجیح ہے۔ جنتا درشن کے دوران وزیر اعلیٰ نے آس پاس موجود عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ہر متاثرہ کے مسئلہ پر سنجیدگی سے توجہ دیں اور اس کے بروقت، معیاری اور شفاف حل کو یقینی بنائیں۔گورکھناتھ مندر کے احاطے میں مہنت دگ وجے ناتھ اسمرتی بھون کے سامنے منعقد جنتا درشن کے دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے تقریباً 200 لوگوں کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کی ہدایت دی۔ جنتا درشن میں شرکت کرنے والی خواتین کی تعداد نسبتاً زیادہ تھی۔ وزیراعلیٰ نے ذاتی طور پر کرسیوں پر بیٹھے لوگوں سے رابطہ کیا۔

