یہودی عبادت گاہ پر حملہ کرنے والے مسلح شخص شامی نڑاد برطانوی شہری ہے: مانچسٹر پولیس

تاثیر 3 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

لندن،03 اکتوبر:مانچسٹر میں واقع یہودی عبادت گاہ پر حملے کرنے والے شخص کی شناخت جہاد اشامائی کے نام سے ہوئی ہے۔ مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور 35 سالہ برطانوی شہری ہے۔ اْن کا خاندان شام سے برطانیہ منتقل ہوا تھا۔جمعرات کو مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ پر مسلح شخص کے حملے میں دو افراد ہلاک اور تین افراد زخمی ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والے دونوں افراد یہودی تھے اور مسلح حملہ آور بھی مارا گیا تھا۔برطانیہ میں کرَمپسال مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ پر ہونے والے حملے کو کاؤنٹر ٹیررازم پولیسنگ نے دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ’مشتبہ شخص کو ابتدائی کال کے سات منٹ کے اندر پولیس اہلکاروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔