ہرش سنگھوی گجرات میں بھوپیندر حکومت میں سب سے کم عمر نائب وزیر اعلیٰ بنے، 25 وزراء میں 19 نئے چہرے شامل

تاثیر 18 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

گاندھی نگر، 17 اکتوبر:گجرات میں جمعہ کو بھوپیندر سرکار کی نئی کابینہ میں چھ پرانے اور 19نئے ممبران اسمبلی سمیت 25ممبران اسمبلی کو وزیر بنایا گیا ہے ۔ ہرش سنگھوی کا پروموشن کر کے نائب وزیر اعلیٰ بنایا گیا ہے ۔ کرکٹ کھلاڑی رویندر جڈیجہ کی بیوی ریوابا جڈیجہ کو وزیر بنایا گیاہے ۔ ان 25 وزراء میں 19 نئے چہرے شامل ہیں۔
گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں آج حلف برداری کی تقریب میں گورنر آچاریہ دیوورت نے تمام 25 ایم ایل ایز کو عہدے کا حلف دلایا۔ ہرش سنگھوی سب سے پہلے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا ۔ ان کے بعد جیتو واگھانی، نریش پٹیل، ارجن موڈھواڈیا، پردیومن واجا، اور رمن سولنکی نے کابینہ کے وزیر کے طور پر حلف لیا۔ ایشور سنگھ پٹیل، پرفل پانسیریا، اور ڈاکٹر منیشا وکیل نے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کے طور پر حلف لیا۔