تاثیر 4 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
چھپرہ، 4 اکتوبر:سارن ضلع میں گذشتہ شب سے ہو رہی موسلادھار بارش سے معمولات زندگی متاثر ہو گئے ہیں۔بارش کی وجہ سے سڑکوں پر سیلاب جیسے حالات ہیں۔جسے لیکر حفاظتی احتیاط کے طور پر ضلع مجسٹریٹ امن سمیر نے ضلع کے تمام اسکولوں اور آنگن باڑی مراکز کو آج ہفتہ کے روز بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔
تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے گھروں میں محفوظ رہیں۔ گزشتہ رات سے بجلی کی سپلائی منقطع ہے اور بعض علاقوں میں موبائل سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔شدید بارش کے باعث آبی جماو?سے لوگوں کوپریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بہار کے کئی اضلاع میں تیز بارش اور گرج چمک کی وارننگ جاری کی تھی۔

