تاثیر 25 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کوکراجھار (آسام)، 25 اکتوبر:کوکراجھار ضلع میں ایک ریلوے لائن پر گزشتہ دنوں آئی ای ڈی دھماکے سے منسلک ماونواز آج صبح پولیس تصادم میں مارا گیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ پشپراج سنگھ نے پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دی۔
گزشتہ23 اکتوبر کی علی الصبح پولیس کی ایک ٹیم نے کوکراجھار ریلوے لائن پر آئی ای ڈی دھماکے سے منسلک ایک عسکریت پسند کی تلاش میں نادانگوری میں چھاپہ مارا۔
چھاپے کے دوران اچانک ہوئے انکاونٹر میں پولیس نے ریلوے لائن پر آئی ای ڈی دھماکے سے منسلک اپل مرمو عرف روہت مرمو (40) کو ہلاک کر دیا۔ انکاونٹر کے مقام سے ایک پستول، ایک دستی بم، ایک ووٹر کارڈ اور ایک جھارکھنڈ آدھار کارڈ برآمد ہوا ہے۔ پولیس کی کارروائی آج بھی جاری ہے۔

