تاثیر 31 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
اج ابو دوجانہ کے انتخابی دفتر کا پوپری ، سرسنڈ اور چوروت بلاک میں ہوگا افتتاح
سیتامڑھی (مظفر عالم)ضلع کے سرسنڈ اسمبلی حلقہ سے آر جے ڈی امیدوار سہ سابق ممبر اسمبلی ابو دوجانہ کے انتخابی دفتر کا اج پوپری کرپوری چوک سوبا بابو مارکیٹ میں 10 بجے دن میں افتتاح کیا جائے گا اسکے بعد سرسنڈ بلاک روڈ سورج راے مارکیٹ میں 12 بجے دن کا وقت مقرر کیا گیا ہے اور آخری میں چوروت بلاک نیم باری چوک نیر بصوترا روڈ پر دن کے تین بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے ، صحافی سے بات کرتے ہوئے راجد امیدوار ابو دوجانہ نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ھے۔ انہوں نے بہار کی ہمہ جہت ترقی اور تیجسوی یادو کو وزیر اعلیٰ بنانے کے لیے ووٹ دینے کی اپیل کی ابو دوجانہ نے کہا کہ تیجسوی یادو کہتے ہیں، “میں عمر میں بچہ ہوں لیکن اپنے الفاظ میں پختہ ہوں،” ھم سبھی کے لیڈر اپنے وعدوں پر قائم رہتے ہیں ۔ سابق ممبر اسمبلی ابو دوجانہ نے کہا کہ تیجسوی پرساد یادو کو وزیر اعلیٰ بنانا بہار کی ترقی کے لئے ضروری ہے اور عوام سے اپیل کی کہ وہ لالٹین کے نشان پر اپنا قیمتی ووٹ ڈال کر انہیں ایم ایل اے کے طور پر ووٹ دیں۔

