تاثیر 25 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
احمد آباد، 25 اکتوبر : ۔احمد آباد، گجرات میں بوپل پولیس نے جمعہ کی دیر رات ایک فارم ہاؤس میں منعقد ہونے والی ریو پارٹی پر چھاپہ مار کر بڑی کارروائی کی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر نشے میں دھت 13 غیر ملکی شہریوں سمیت مجموعی طور پر 20 افراد کو گرفتار کر کے 48 شراب کی بوتلیں اور 9 ہکّے برآمد کر لیے۔
بوپل پولیس کے مطابق احمد آباد کے شیلج علاقے کے قریب ایک فارم ہاؤس میں جان نامی نوجوان نے ’ہاٹ گریبر پارٹی‘ نامی ریو پارٹی کا انعقاد کیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ پارٹی میں داخلے کے پاس 700 روپے سے 15,000 روپے کے درمیان فروخت کیے گئے تھے۔ پارٹی میں شراب اور دیگر ممنوعہ اشیاء کا استعمال بھی کیا گیا۔

