تاثیر 6 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی ، 6 اکتوبر: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سال 2022-23 کے لیے دو زمروں میں کل 10 نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) اکائیوں اور ان کے پروگرام افسران اور ملک بھر کی مختلف ریاستوں کے 30 این ایس ایس رضاکاروں کو این ایس ایس ایوارڈ پیش کیے۔
راشٹر پتی بھون میں منعقد پروگرام میں پروگرا آفیسرز اور این ایس ایس یونٹس کے زمرے میں ایوارڈ پروفیسر لوکیش نائک کے (کرناٹک) ڈاکٹر سنیش پی یو (کیرالہ) ڈاکٹر کرمبیر (ہریانہ) ڈاکٹر رتنا شیام کشور ناشینے (چھتیس گڑھ) ڈاکٹر ایس جے کماری (تمل ناڈو) شیامل ڈے (تریپورہ) ڈاکٹر بھوون چوٹیا (آسام) ارجن پردھان (سکم) منپریت کور (چنڈی گڑھ) اور این جی میری ساجا (منی پور) کو پیش کیے گئے۔

