پرینکا گاندھی نے دوبارہ مرکز سے وائناڈ کی بحالی کی اپیل کی

تاثیر 4 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 4 اکتوبر: کانگریس جنرل سکریٹری اور لوک سبھا کی رکن پرینکا گاندھی واڈرا نے ایک بار پھر مرکزی حکومت سے کیرالہ کے وایناڈ میں تباہ کن قدرتی آفت کے بعد مقامی لوگوں کی بحالی کے لئے اپیل کی ہے۔وائناڈ کی ایم پی پرینکا نے ایک ایکس پوسٹ میں اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے امدادی فنڈز کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وایناڈ کے لوگوں کو ایک تباہ کن سانحہ کا سامنا کرنا پڑا ہے جس میں ہمدردی، انصاف پسندی اور فوری امداد کی ضرورت ہے۔ کیرالہ حکومت نے لینڈ سلائیڈنگ اور اس علاقے کی آفات کے بعد کی تعمیر نو کے لیے 2,221 کروڑ روپے کی درخواست کی تھی، لیکن مرکزی حکومت نے صرف 260 کروڑ روپے کی منظوری دی، جو کہ اصل ضرورت کا ایک حصہ ہے۔