غیر قانونی شراب کے خلاف چھاپے ماری، تین بھٹیاں مسمار کر دی گئیں

تاثیر 7 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

مشرقی سنگھ بھوم، 7 اکتوبر: مشرقی سنگھ بھوم ضلع میں غیر قانونی شراب بنانے کے خلاف محکمہ آبکاری کی مہم جاری ہے۔ اسی سلسلے میں منگل کو محکمہ ایکسائز کی ایک ٹیم نے بوڑام تھانہ کے تحت ڈانگر نالہ علاقے میں چھاپہ مارا۔
یہ کارروائی محکمہ ایکسائز کے اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر انسپکٹر رام داس بھگت کی قیادت میں کی گئی۔ اس کاروائی کے دوران غیر قانونی شراب بنانے والی تینبھٹیوں کو تباہ کر دیا گیا۔ تقریباً 1200 کلو گرام غیر قانونی جاوا -مہوا کو تلف کیا گیا، جبکہ 32 لیٹر تیار کشید شراب ضبط کی گئی۔
محکمانہ ذرائع نے بتایا کہ اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے اور ان کے خلاف پروڈکٹ ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری ہے۔