تاثیر 4 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ٹوکیو، 4 اکتوبر : جاپان کی سابق اقتصادی سلامتی کی وزیر سانائے تاکائیچی کو ہفتے کے روز حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کی پہلی خاتون لیڈر منتخب کر لیا گیا، جس کی وجہ سے ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم بننے کی راہ ہموارہوگئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جاپان کی حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی(ایل ڈی پی) نے سانائے تکائچی کو نیا قائد منتخب کرلیا ہے جس کے بعد وہ ممکنہ طور پر جاپان کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیراعظم بنے جارہی ہیں۔سانائے تکائچیکی عمر 64 سال ہے اور وہ انتخاب کی اس دوڑ سے قبل جاپان کی معاشی تحفظ کی وزیر رہ چکی ہیں۔

