تاثیر 11 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بریلی، 11 اکتوبر (ہ س)۔ پولیس نے ہفتہ کی صبح انکاونٹر کے بعد اترپردیش کے بریلی کے بہیڑی تھانہ علاقے کے تحت بھونا فارم گاوں میں جمعہ کی دیر رات پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی ٹانگ میں گولی لگی ہے جسے علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جمعہ کی رات تقریباً 10:30 بجے بھونا فارم کے رہنے والے جیس محمد عرف بدلہ نے جھگڑے کے بعد گرنام سنگھ پر پستول سے گولی چلائی۔ گولی پیٹ کے اوپری حصے میں لگی۔ زخمی گورنام کو اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

