ٹرمپ نے کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی مذاکرات ختم کردیے

تاثیر 24 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

واشنگٹن،24اکتوبر:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا کہ کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی مذاکرات ختم ہو گئے۔ ان کے مطابق اس کی وجہ ایک جعلی اشتہار ہے جس میں سابق اور آنجہانی صدر رونالڈ ریگن کو محصولات کے بارے میں منفی بات کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ٹرمپ نے اس سال کے شروع میں کینیڈین سٹیل، ایلومینیم اور آٹوز پر محصولات عائد کیے جس کے بعد اوٹاوا نے بھی ویسی ہی جوابی کارروائی کی تھی۔ فریقین سٹیل اور ایلومینیم کے شعبوں میں ممکنہ معاہدے پر ہفتوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا، “کینیڈا کے سخت رویئے کی بنیاد پر ان سے تمام تجارتی گفت و شنید ختم کر دی گئی ہے۔اونٹاریو کے پریمیئر ڈگ فورڈ نے اس ہفتے کے اوائل میں کہا کہ ان کے صوبے سے محصول مخالف پیغام والے اشتہار نے ٹرمپ کی توجہ حاصل کی تھی۔ اس اشتہار میں ریپبلکن صدر ریگن کو غیر ملکی اشیاء پر محصولات پر تنقید کرتے ہوئے دکھایا گیا جو کہتے ہیں کہ یہ ملازمتوں میں کمی اور تجارتی تنازعات کی وجہ بنے۔میں نے سنا ہے کہ صدر نے ہمارا اشتہار دیکھا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ زیادہ خوش نہیں ہوں گے،” فورڈ نے منگل کو کہا۔رونالڈ ریگن صدارتی فاؤنڈیشن نے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان جاری میں کہا، حکومت اونٹاریو کے اشتہار میں ریگن کی “منتخب آڈیو اور ویڈیو استعمال ہوئی” اور یہ کہ فاؤنڈیشن اپنے قانونی اختیارات کا جائزہ لے رہی ہے۔