نیپال میںنوجوانوں کا آئینی ترمیم کا مطالبہ ، ماؤنواز پارٹی کے چیئرمین پرچنڈ نے کی حمایت

تاثیر 23 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کھٹمنڈو، 23 اکتوبر:ماؤنواز پارٹی کے چیئرمین پشپ کمل دہل “پرچنڈ” نے انتخابی نظام جیسے مسائل پر آئینی ترامیم کے لیے نوجوانوں کے مطالبے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
پر چنڈ نے کہا کہ ملک کو آئین میں ترمیم کرکے انتخابات کے ساتھ آگے بڑھنا چاہئے تاکہ بروقت پارلیمانی انتخابات کو یقینی بنایا جاسکے اور نوجوانوں کے مطالبات کو پورا کیا جاسکے۔
پارٹی کے ایک پروگرام میں، پر چنڈ نے کہا کہ ملک اس وقت ایک پیچیدہ سیاسی صورتحال کا سامنا کر رہا ہے، جس کا حل بروقت انتخابات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک آئین میں ترمیم نہیں ہوتی یہ انتخابات نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کو تمام سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی اور نوجوانوں کی باہمی رضامندی سے آئین میں ترمیم کرکے انتخابی ماحول پیدا کرنے کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔