تاثیر 4 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈووکیٹ ) روہتاس ضلع نوہٹہ تھانہ علاقہ میں کرمڈیہا گاؤں کے قریب ٹیپا گاؤں کے رہنے والے 63 سالہ ویر کملیش سنگھ کی لاش سڑک کے کنارے پانی میں ملی ۔ اطلاع ملنے پر نوہٹہ پولس اسٹیشن آفیسر دیواکر کمار پولس فورس کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے، لاش کو اپنی تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی ۔ ایس ڈی پی او-2 وندنا مشرا نے بتایا کہ پولس کو گاؤں والوں سے لاش کی اطلاع ملی ۔ لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال سہسرام بھیج دیا گیا، انہوں نے کہا کہ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئیگی ۔

