سرکشا کلینک اینڈ ڈائگنوسٹکس میں کینسر اسکریننگ پر خصوصی سیشن

تاثیر 23 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سیرامپور، 23/ نومبر (پریس ریلیز) ملک میں بڑھتے کینسر کے پیشِ نظر سرکشا ڈائگنوسٹک لمیٹڈ نے سیرامپور میں کینسر اسکریننگ پر خصوصی سیشن کا انعقاد کیا۔ معروف ماہرینِ سرطان ڈاکٹر دپتانشو داس اور ڈاکٹر ورون کمار پال نے ابتدائی تشخیص کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ بروقت اسکریننگ سے علاج مؤثر ہوتا ہے اور بقا کی شرح 85 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔
ماہرین نے پھیپھڑوں، چھاتی، سرویکل اور کولوریکٹل کینسر کی باقاعدہ اسکریننگ کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ علامات کا انتظار کیے بغیر معائنہ کرانے سے جان بچایا جاسکتا ہے۔