تاثیر 7 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سلیگوڑی، 7 نومبر: عالمی چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرنے والی ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی رکن ریچا گھوش جمعہ کی سہ پہر نئی دہلی سے اپنے آبائی شہر سلی گوڑی واپس پہنچ گئیں۔ جیسے ہی رچا ایئرپورٹ سے باہر نکلی، ماحول تالیوں کی گرج سے گونج اٹھا۔ شائقین کی بڑی تعداد نے ہاروں، پرجوش نعروں اور ڈھول کے ساتھ اپنی محبوب کرکٹر رچا کا استقبال کیا۔ رچا کے والد مانویندر گھوش، سلی گوڑی کے میئر گوتم دیب، ڈپٹی میئر رنجن سرکار اور سلی گوڑی محکمہ پریشد کے چیئرمین ارون گھوش سمیت کئی معززین نے رچا کا استقبال کیا۔

