ہماچل پردیش کانگریس کمیٹی (ایچ پی سی سی ) کو نئی قیادت ملی، ونے کمار نے ریاستی صدر کا عہدہ سنبھالا

تاثیر 30 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

شملہ، 30 نومبر :ہماچل پردیش کانگریس کمیٹی (ایچ پی سی سی) کا نیا صدر ونے کمار نے اتوار کو ریاستی کانگریس کے دفتر، راجیو بھون، شملہ میں منعقدہ ایک تقریب میں اپنا عہدہ سنبھالا۔ کانگریس کے سینئر لیڈروں اور کارکنوں نے افتتاحی تقریب میں ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو، ریاستی کانگریس انچارج رجنی پاٹل، نائب وزیر اعلی مکیش اگنی ہوتری، ایچ پی سی سی کی سابق صدر پرتیبھا سنگھ، ریاستی کابینہ کے اراکین، دیگر سینئر لیڈران اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
تمام قائدین نے ونے کمار کو ان کی نئی ذمہ داری پر مبارکباد دی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔