تاثیر 25 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 25 نومبر:بولی وڈ اداکار فرحان اختر کی جنگ ڈراما فلم ’120 بہادر‘ اور رتیش دیشمکھ کی کامیڈی فلم ’مستی 4‘ باکس آفس پر شائقین کی پسند حاصل کرنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہیں۔ 21 نومبر کو ریلیز ہونے والی ان دونوں فلموں نے ابتدائی دنوں میں کچھ امید پیدا کی تھی، لیکن چوتھے دن کی کمائی میں نمایاں کمی کے بعد ان کی کارکردگی کمزور دکھائی دینے لگی اور دونوں فلمیں فلاپ ہونے کے کنارے پر پہنچ چکی ہیں۔’120 بہادر‘ کی چوتھے دن کی کمائی انتہائی کم رہی۔ فرحان اسٹارر یہ فلم 1962 کے بھارت-چین جنگ کے پس منظر پر مبنی ہے اور اس میں راشی کھنّا اہم کردار ادا کرتی نظر آتی ہیں۔ سیکنلک کے مطابق، ریلیز کے چوتھے دن فلم نے صرف ایک اعشاریہ چالیس کروڑ روپے کمائے، جو اس کی اب تک کی سب سے کمزور کارکردگی ہے۔ پہلے دن دو اعشاریہ پچیس کروڑ روپے، دوسرے دن تین اعشاریہ پچاسی کروڑ روپے اور تیسرے دن چار کروڑ روپے کا کلیکشن درج کیا گیا تھا۔ یوں ’120 بہادر‘ نے مجموعی طور پر گیارہ اعشاریہ پچاس کروڑ روپے کا باکس آفس کلیکشن کر لیا ہے۔

