تاثیر 30 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ریاض،30نومبر(ہ س)۔سعودیہ گروپ کے کارپوریٹ کمیونیکیشن کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر عبداللہ الشہرانی نے ” العربیہ ڈاٹ نیٹ“ کو انکشاف کیا ہے کہ گروپ کے ایئربس اے 320 ماڈل کے طیاروں کی تعداد تقریباً 108 ہے۔ یورپی کمپنی ’ایئربس‘ کی طرف سے عائد کیے گئے ہنگامی اقدامات سے تقریباً 51 طیارے متاثر ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ گروپ نے یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) کے فیصلے سے قبل ہی فوری طور پر مسئلہ حل کرنا شروع کر دیا تھا۔ انہوں نے اسی وقت نشاندہی کی کہ اسی ماڈل کے سعودی ایئرلائنز کے چند طیاروں میں اس وقت لازمی سافٹ ویئر کی مرمت ہو رہی ہے اور یہ جلد ہی مکمل ہو جائے گی۔سعودی ایئرلائن کمپنیوں نے ایئربس کی تاریخ میں سب سے بڑے ری کال آپریشن کے نتیجے میں اے320 ماڈل کی یورپی مینوفیکچرنگ کمپنی کی جانب سے تکنیکی خرابی کی دریافت کے بعد فوری اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کیا۔

