زرعی فیڈر کے بجلی کے تار کی زد میں آکر ایک مانو بل زخمی حالت تشویش ناک ڈی ایم سی ایچ ریفر

تاثیر 12 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)سنہ پور رتن پور کے درمیان لکھا باندھ کے قریب زرعی فیڈر میں تکنیکی خرابی کی مرمت کے دوران بجلی محکمہ کا مانو بل شدید طور پر زخمی ہو گیا زخمی حالت میں بجلی کے پول سے زمین پر گرتے ہی کھیت میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا بڑی تعداد میں مقامی لوگوں کی بھیڑ موقع پر پہنچ کر زخمی مانو بل پریکچھن سہنی کو سنگھواڑہ سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا جہاں ابتدائی علاج کے بعد تشویش ناک حالت کو دیکھتے ہوئے ڈی ایم سی ایچ ریفر کر دیا گیا ہے انچارج میڈیکل افیسر ڈاکٹر پریم چند نے مانو بل کی حالت تشویش ناک بتائی ہے بتایا گیا ہےکہ رتن پور فیڈر میں کام کرنے والے شاخہ سنہ پور کے مانو بل پریکچھن سہنی بدھ کے روز بجلی کے پول پر چڑھ کر لائن ٹھیک کر رہے تھے اسی اثناء میں 11 ہزار وولٹ کے تار میں کرنٹ سپلائی ہوتے ہی کرنٹ مانو بل کو لگ گیا مانو بل پول سے نیچے گر گیا جبکہ زرعی فیڈر میں شٹ ڈاؤن لیکر وہ مرمت کا کام کر رہا تھا ذرائع کے مطابق جالے فیڈر کا 11 کیوی کا خستہ تار رتن پور زرعی فیڈر کے تار میں سٹ گیا اچانک بجلی کی سپلائی چالو ہو گئی جسکا نتیجہ ہوا کہ زرعی فیڈر میں کام کر رہے مانو بل سنہ پور گاؤں باشندہ پریکچھن سہنی بجلی کے کرنٹ کے زد میں آکر شدید طور پر زخمی ہو گیا سنہ پور پاور ہاؤس کے جونئیر انجینیر رام رتن کمار نے بتایا کہ زخمی مانو بل کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے مانو بل پریکچھن سہنی کو زخمی و بے ہوشی کی حالت میں دیکھ کر اسکی بیوی رینا دیوی ، بیٹی پریتی کماری ، شوبھا کماری ، ممتا کماری ، پرینکا کماری ، و بیٹا سنیل کمار سمت کمار ، سمیت اہلِ خانہ سنگھواڑہ سی ایچ سی اسپتال میں زور زور سے رو رہے تھے مقامی لوگوں نے بتایا کہ زخمی مانو بل بجلی محکمہ میں مزدوری کر اپنے  خاندان کی کفالت کرتاہے اسکی حالت تشویشناک دیکھ اہلِ خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے