تاثیر 28 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈووکیٹ ) روہتاس ضلع کے ناصری گنج میں ایک شادی شدہ خاتون کی مشتبہ حالات میں موت کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ مقتول کے والد نے اپنے داماد پر ہی اپنی بیٹی کو گلا دبا کر قتل کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ متوفی 30 سالہ اندو دیوی جو ناصری گنج کے تھانہ چوک کی رہنے والی تھی ۔ اندو دیوی کے والد اجیت کمار سنگھ نے ناصری گنج پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے کہ دس سال پہلے اپنی بیٹی اندو دیوی کی شادی ناصری گنج کے پرمود کمار سے کی، دونوں کی شادی شدہ زندگی کچھ سالوں تک معمول کے مطابق رہی لیکن بعد میں داماد شراب کا عادی ہوگیا، پرمود کمار اکثر نشہ کی حالت میں اندو کو مارتا پیٹتا تھا، اسے باہر جانے یا کسی سے بات کرنے سے روکتا تھا، یہ شکایت اندو اکثر کرتی تھیں ۔ الزام ہے کہ اس نے کل کی بیتی رات بھی اس کے ساتھ زیادتی کی اور گلا دبا کر قتل کردیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ناصری گنج تھانہ کی پولس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے صدر اسپتال سہسرام بھیجا اور اہل خانہ کے الزامات کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کر لی، معاملے کی مکمل تحقیقات میں پولس سرگرم ہو گئی ہے ۔

