کپل شرما کے کیفے پر فائرنگ کیس میں ملزم کناڈا میں گرفتار

تاثیر 28 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 28 نومبر: دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے ایک بین الاقوامی گینگسٹر نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے، کناڈا میں کپل شرما کے کیفے میں فائرنگ کیس کے اہم سازشی بندھو مان سنگھ سیکھون کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ گرفتاری پنجاب کے لدھیانہ میں 24-25 نومبر کی درمیانی شب ایک خصوصی آپریشن کے دوران عمل میں آئی۔ ملزمان کے قبضے سے ایک چائنا میڈ سیمی آٹومیٹک پی ایکس-3 پستول اور آٹھ زندہ کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتاری کے وقت اس کے پاس سے ایک فارچیونر کار بھی برآمد ہوئی ہے۔
کرائم برانچ کے ڈی سی پی سنجیو یادو نے آج پولیس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ انسپکٹر مان سنگھ، انسپکٹر اروند سنگھ اور انسپکٹر سندر گوتم کو اطلاع ملی تھی کہ کپل شرما کیفے شوٹنگ کا ماسٹر مائنڈ ملک میں چھپا ہوا ہے۔ اس سے پہلے روہنی میں دو ملزمین مندیپ سنگھ اور دلویندر کمار کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے قبضے سے 8 غیر ملکی پستول اور 84 کارتوس برآمد ہوئے۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ایک اسلحہ سیکھون کو بھیجا گیا تھا۔