اداکارہ کریتی سینن اور اداکار دھنوش فلم تیرے عشق میں کی تشہیر کے لیے وارانسی پہنچے

تاثیر 26 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

وارانسی، 26 نومبر :فلم تیرے عشق میں کی تشہیر کے لیے وارانسی کے آئی پی مال پہنچی اداکارہ کریتی سینن، اداکار دھنش اور ہدایت کار آنند ایل رائے نے بتایا کہ فلم کی کہانی وارانسی سے شروع ہوتی ہے اور اسے دیکھنے میں بہت لطف آئے گا۔
ڈائریکٹر آنند ایل رائے نے بتایا کہبنارس میں آکر بابا کاشی وشوناتھ کا آشیرواد لے رہےہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپ سب اپنے اہل خانہ کے ساتھ فلم دیکھنے پہنچے۔ اداکارہ کریتی سینن نے کہا کہ آنند سر نے بابا کاشی وشوناتھ کا درشن کرانے کا وعدہ کیا تھا۔ فلم کی تشہیر کے لیے آئے ہیں  اور کاشی وشوناتھ کے درشن کا وعدہ پورا ہو گیا ہے۔ فلم دو دن میں ریلیز ہونے والی ہے، سب فلم دیکھیں ۔ آپ کو فلم ضرور پسند آئے گی۔