تاثیر 14 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) نے سمری واسو دیو مشرا پلس ٹو ہائی اسکول میں ایک خاتون ٹیچر کے ساتھ مار پیٹ کرنے والی آدیش پالیکا انامیکا کماری کو معطل کر دیا ہے۔ معطلی کی مدت کے دوران اس کا ہیڈکوارٹر کیوٹی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے دفتر میں قائم کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں آدیش پالیکا کی طرف سے دی گئی وضاحت غیر تسلی بخش پائی گئی۔ ڈی ای او نے ذاتی طور پر معاملے کی جانچ کی اور بی ای او کی رپورٹ کی بنیاد پر کارروائی کی۔ معلوم ہو کہ 12 نومبر کو سمری واسو دیو مشر پلس ٹو ہائی اسکول میں آدیش پال نے پہلے ٹیچر ششی پربھا کے ساتھ بدسلوکی کی اور پھر اس کے ساتھ مارپیٹ شروع کر دی۔ اسے ٹیچر پر حملہ کرتے دیکھ کر سکول میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی ڈی ای او این صدا اسکول پہنچے تو اساتذہ نے آدیش پالیکا کی شکایات کی آدیش پال انامیکا کماری ڈی ای او کے آنے سے پہلے ہی اسکول چھوڑ کر بھاگ گئی تھی ڈی ای او نے انچارج پرنسپل ششی پربھا اور دیگر عملے سے واقعہ کے بارے میں دریافت کیا۔ ڈی ای او سمری بی آر سی پہنچے اور انچارج بی ای او ونود کمار سے بات کی۔ بی ای او سے رپورٹ ملنے پر مذکورہ کارروائی کی گئی

