کاؤنٹنگ سینٹر کی تمام تیاریاں مکمل

تاثیر 12 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ،(فضاامام): ضلع الیکشن افسر-کم-ضلع مجسٹریٹ، دربھنگہ، مسٹر کوشل کمار، اور پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ مسٹر جگوناتھ ریڈی نے آج کرشی اُتپادن کیندر مارکیٹ کمیٹی، شیودھرا میں واقع گنتی مرکز کا معائنہ کیا۔الیکشن کمیشن کے طے کردہ شیڈول کے مطابق گنتی کی تاریخ کل 14 نومبر 2025 مقرر کی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ نے گنتی کے دن امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور تیاریاں کی ہیں۔گنتی مرکز میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں سے ہر سرگرمی پر نظر رکھی جا رہی ہے۔شفافیت اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پورے کاؤنٹنگ کمپلیکس کو سی سی ٹی وی کیمروں سے ڈھانپ دیا گیا ہے.معائنہ کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشن ستیندر پرساد، ڈپٹی الیکشن آفیسر سریش کمار اور دیگر افسران موجود تھے۔ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ گنتی کے دن تمام انتظامات کو یقینی بنائیں اور کسی بھی قسم کی کوتاہی پر کارروائی کی جائے گی۔