تاثیر 6 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نیویارک ،06نومبر:نیویارک کے نو منتخب میئرزہران ممدانی اس وقت پوری دنیا میں موضوع بحث بنے ہوئے ہیں ۔چونکہ ان کی جیت ایک تاریخی جیت ہے اس لئے ہر طرف جیت کے بعد کی گئی ان کی تقریر موضوع بحث بنی ہوئی ہے ۔دریں اثنا انہوں نے تارکین وطن اقلیتوں کے سلسلے میں جو اظہار خیال کیا اس نے سب کے دل جیت لئے ہیں ۔انہوں نے اپنی پہلی تقریر میں عربی زبان میں تارکین وطن سے اظہار یک جہتی کر کے سب کے دل جیت لیے۔گزشتہ روز ایشیائی نژادزہران ممدانی نے امریکہ کے سب سے اہم شہروں میں سے ایک نیویارک کے پہلے مسلم اور بائیں بازو کے میئر منتخب ہو کر تاریخ رقم کردی۔
34 سالہ نو منتخب میئرزہران ممدانی نے اپنی تقریر میں تارکین وطن کی تعریف کی اور اپنی جیت کا سہرا ان کے سر سجایا، انہوں نے عربی زبان میں ان سے اظہار یک جہتی بھی کیا۔
بروکلین پیراماؤنٹ تھیٹر میں اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ سب آپ کی وجہ سے ممکن ہوا ہے، اس لیے سب سے پہلے آپ کا شکر گزار ہوں، نیویارک کی نسل نو کا شکریہ، اب سے ایک نئے عہد کا آغاز ہوگا۔

