حیدرآباد میں ایک اور اندراماں کینٹین کا ریاستی وزیر کے ہاتھوں افتتاح

تاثیر 28 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

حیدرآباد ، 28 نومبر: باغ لنگم پلی کے سُندریاپارک کے قریب نئی اندراماں کینٹین کا افتتاح حیدرآباد انچارج وزیر پونّم پربھاکر نے انجام دیا۔اس کینٹین کا مقصد شہر میں روزگار کی تلاش میں آنے والے مزدوروں، کم آمدنی والے افراد اور الغرض ہر ضرورت مند کو کم قیمت میں معیاری کھانا فراہم کرنا ہے۔اس افتتاحی تقریب میں جی۔ایچ۔ایم۔سی کی میئر گدوال وجیا لکشمی،راجیہ سبھارکن انل کمار یادو،ڈپٹی میئر ایم شری لتا شوبھن ریڈی،ایم ایل اے ایم گوپال،کارپوریٹر روی چاری اور دیگرافسران و مقامی نمائندے موجودتھے۔وزیر پونّم پربھاکر نےکہاکہ تلنگانہ حکومت کامقصد یہ ہے کہ حیدرآباد میں روزگار یاضروری کاموں کی غرض سے آنے والوں کو سستی اورمعیاری خوراک فراہم کی جائے۔ انہوں نے بتایاکہ اندراماں کینٹین میں صرف 5روپے میں ناشتہ اور دوپہر کا کھانافراہم کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ آج سُندریاوگنان کیندرم، کاواڈیگُڈہ این ٹی پی سی کے قریب نئی کینٹین کا آغاز کیاگیاہے، اورآئندہ بھی شہر میں جہاں جہاں ضرورت ہو، وہاں حکومت مزیداندراماں کینٹینزقائم کرےگی۔ عوام اورعوامی نمائندوں کی جانب سے مانگ کی صورت میں بھی نئی کینٹینز قائم کی جائیں گی۔