تاثیر 22 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ابوجا (نائیجیریا)، 22 نومبر (ہ س):۔ مسلح افراد نے جمعہ کو نائجیریا کے شمال مغربی علاقے میں ایک کیتھولک اسکول سے کم از کم 227 طلباء اور اساتذہ کو اغوا کر لیا۔کرسچن ایسوسی ایشن آف نائجیریا (سی اے این) نے اس کی تصدیق کی ہے۔ یہ واقعہ اس ہفتے اسکولوں پر حملوں کے سلسلے کا تازہ ترین واقعہ ہے، جس کے بعد حکومت نے 47 کالجوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق اغوا کی یہ واردات ریاست نائجر کے سینٹ میری کیتھولک اسکول میں ہوئی جہاں مسلح افراد نے اچانک حملہ کر دیا اور طلباء اور سکول کے عملے کو جنگل میں لے گئے۔مقامی پولیس اور نائجر کی ریاستی حکومت نے اغوا کی تصدیق کی ہے تاہم اغوا ہونے والوں کی صحیح تعداد ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

