تاثیر 6 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ڈہری آن سون ،6نومبر: ضلع کے کارونڈیا تھانہ علاقے کے امرا تالاب رہائشی اور تاجر سورج پرساد کے تاوان کے لئے اغوا میں شامل پچاس ہزار روپے کیانعامی بدنام زمانہ اشوک شاہ عرف اشوک ماسٹر کو روہتاس پولیس نے جھارکھنڈ سے گرفتار کیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس روشن کمار کے مطابق سورج پرساد کو اغوا کاروں نے سفید رنگ کی سوئفٹ ڈیزائر کار میں امرا تالاب میں پرانی جی ٹی روڈ پر ہری اوم میڈیکل کے سامنے سے اغوا کیا تھا۔ پچاس لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ سہسرام کے ایس ڈی پی او 1 کی قیادت میں ایک خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس میں کارونڈیا تھانہ انچارج اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس یونٹ کی ایک ٹیم شامل تھی تاکہ تاجر کی بحفاظت بازیابی اور اس واقعے میں ملوث اغوا کاروں کو گرفتار کرنے کے لیے تکنیکی مدد حاصل کی جاسکے۔
تشکیل شدہ ٹیم نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے جائے وقوعہ کے آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں کا مشاہدہ کرنے اور واقعہ کے تکنیکی تجزیے کے بعد یہ بات واضح ہوئی کہ یہ واردات اشوک شاہ عرف اشوک ماسٹر کے گینگ نے کی ہے۔ اس کے علاوہ اس کے گینگ کے سات افراد اس واردات میں ملوث پائے گئے۔

