تاثیر 15 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 15 نومبر: بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے نتائج کا اعلان جمعہ کی ردیرات ہو گیا، جس میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے 202 سیٹیں جیت کر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ اس کے برعکس حزب اختلاف کے مہا گٹھ بندھن کو کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ صرف 34 نشستوں پر سمٹ گئی۔ بہار اسمبلی انتخابات میں کچھ علاقوں میں جیت کا فرق بہت کم ووٹوں سے رہا۔ بی ایس پی کے ستیش رام گڑھ میں محض 30 ووٹوں سے جیتے جبکہ جے ڈی یو کے رادھاچرن سندیش حلقے میں محض 27 ووٹوں سے جیتے۔ وہیں، مہا گٹھ بندھن کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار تیجسوی یادو نے راگھوپور کی اپنی روایتی سیٹ کو آسانی سے برقرار رکھا۔

