سرائے کیلا میں پانی کے تنازع پر بھائی نے بہن اور بہنوئی پر چاقو سے حملہ کر دیا

تاثیر 3 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سرائے کیلا، 3 نومبر: سرائے کیلا ضلع کے سینی او پی علاقے کے تحت چیتن پورہ گاؤں میں پانی کی تقسیم کو لے کر جاری تنازعہ نے پیر کی صبح خوفناک رخ اختیار کر لیا۔ جھگڑے کے دوران نوجوان نے اپنی بہن اور بہنوئی پر چاقو سے حملہ کر دیا جس سے دونوں شدید زخمی ہو گئے۔گاؤں والوں کے مطابق سرائے کیلا ضلع کے ڈولنڈیہ گاؤں کے رہنے والے کش پاڈیا اور اس کی بیوی بدھنی اپنے کھیتوں میں پانی کی تقسیم کے تنازع کو حل کرنے چیتن پورہ آئے تھے۔ اس دوران ان کے بہنوئی باسل میلگنڈی نے غصے میں آکر ان پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ کش پاڈیا اس حملے میں شدید زخمی ہو گئے، جبکہ بدھنی کے بازو اور کندھے پر چوٹیں آئیں۔