وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ہوٹل دی اوبرائے راج گڑھ پیلس کا افتتاح کیا

تاثیر 19 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بھوپال، 19 نومبر:مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ عالمی ورثے کی جگہ کھجوراہو اور پنا ٹائیگر ریزرو کے اردگرد سیاحوں کے لیے ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ کھجوراہو میں ہوائی اڈہ پہلے سے موجود ہے اور اب وزیراعظم نریندر مودی نے وارانسی سے کھجوراہو کے لیے نئی وندے بھارت ٹرین کی سوغات دی ہے، جس سے بندیل کھنڈ کی شان متنگیشور مہادیو براہِ راست کاشی وشنو نتھ سے جڑ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے سیاحوں کی سہولیات میں اضافہ کرتے ہوئے نئی پی ایم شری ہیلی ٹورسٹ سروس شروع کی ہے۔ اس کے علاوہ صوبے کے باشندوں کو انٹر اسٹیٹ ہوائی خدمات اور ایئر ایمبولینس کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ سیاحوں کو چاہیے کہ وہ ان سہولیات کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔