وزیراعلی یوگی نے جن جاتی بھاگیداری اتسو کا افتتاح کیا

تاثیر 13 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

لکھنؤ، 12 نومبر : اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو اندرا گاندھی پرتشٹھان میں عظیم الشان جن جاتی بھاگیداری اتسو کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ قبائلیوں کی ترقی کے لئے کام کیا جا رہا ہے۔ قبائلیوں کو تمام اسکیموں کا فائدہ مل رہا ہے ۔ انہیں بغیر کسی امتیاز کے اسکیموں کے فوائد حاصل ہو رہے ہیں۔ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے کہ اتر پردیش میں قبائلی لوگوں کو ان کے حقوق ملیں۔
میلے کے افتتاح کے موقع پر ریاست کے سیاحت اور ثقافت کے وزیر جیویر سنگھ، سماجی بہبود کے وزیر اسیم ارون پرمکھ، اور بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری سبھاش یدوونش بطور خاص موجود تھے۔ قبائلی فخر کے دن کے موقع پر گومتی نگر کے اندرا گاندھی پرتشٹھان کیمپس میں 13 سے 18 نومبر تک’’جن جاتی بھاگیداری اتسو‘‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔