چراغ پاسوان نے پٹنہ صاحب گرو دوارہ میں اہل خانہ کے ہمراہ حاضر ی دی

تاثیر 16 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ سیٹی 16 نومبر ( ذوالقرنین) لوک جن شکتی پارٹی کے سپریمو چراغ پاسوان نے آج سکھوں کے دسویں گروگرو گوند سنگھ کے جائے پیدائش کے مقام تخت شری ہرمندر پٹنہ صاحب گرودوارہ میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ حاضری دی پٹنہ صاحب گرودوارہ انتظامیہ کمیٹی کے عہدیداروں نے چراغ پاسوان اور ان کی والدہ محترمہ میڈیا انچارج اشرف انصاری کا والہانہ استقبال کیا اس کے بعد لوک جن شکتی پارٹی کے سپریمو چراغ پاسوان اور ان کے والدہ محترمہ بہن خالہ اور میڈیا انچارج اشرف انصاری دیگر لوگوں کو باری باری سے سروپا پیش کیاجس کے بعد چراغ پاسوان اون کے ہمراہ تمام لوگوں نے تخت شری ہرمندر پٹنہ صاحب گرو دوارہ کے مقدس مقامات اور تاریخی اشیاء کا دیدار بھی کیا اور لنگر کا ذائقہ بھی لیا اس موقع پر ہمارے نمائندے سے لوک جن شکتی پارٹی کے سپریمو چراغ پاسوان نے کہا کہ میں آخری بار میں اپنے والد محترم رام ولاس پاسوان کے ساتھ آیا تھااور ایسے میں آج ایک لمبے وقت سے میرے اور میری فیملی کی دل میںخواہیش تھی کہ پٹنہ صاحب گرو کے دربار میں حاضری دوں آج میرے لئے بڑی خوشی کا دن ہے آج ہم اپنے پوری فیملی کے ساتھ اپنی ماںہیںمیری بہن بھانجا بھانجی اوربہنوئی صاحب خالہ امی ان کے بیٹا بیٹی سب کے ساتھ یہاں پر حاضری دینے آیا ہوںایسے میں گرو مہاراج دیدار کر کے کاصرف ان کو شکریہ ادا کرنے آیا ہوںجو خوشیاںوہ میرے فیملی اور پارٹی میں جو لیکر آئے ہیں سب کی طرف سے شکرانہ ،