تاثیر 22 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
حیدرآباد ، 22 نومبر:محکمہ ڈاک نے صارفین کوجدیدخدمات فراہم کرنے کیلئیڈاک سیواایپ متعارف کیاہے۔اب ڈاک سیوامیں 8 خدمات ایک ہی جگہ پردستیاب ہیں۔ایپ کی خاصیت خط اور اسپیڈپوسٹ کی ٹریکنگ، پوسٹ آفس لوکیشن(جی پی ایس کی مدد سے)،ڈاک خرچ،بیمہ اسکیموں کی تفصیلات، مختلف اسکیموں کی سودکی تفصیلات،پارسل/ رجسٹرڈ پوسٹ بکنگ، کارپوریٹ کسٹمرس کیلئے خصوصی خدمات،پوسٹ آفس میں لائن میں کھڑے رہنے کی ضرورت ختم ہوگئی۔
پلے اسٹوریا ایپ اسٹور میں جاکرڈاک سیوا ٹائپ کریں جس کے بعد محکمہ ڈاک،حکومت ہند کی آفیشل ایپ انسٹال کریں،موبائل نمبر یاای میل سے رجسٹر کریں،اوٹی پی سے لاگ ان ہوکرتمام خدمات استعمال کریں۔مزید معلومات کے لیے انڈیا پوسٹ کی آفیشل ویب سائٹ دیکھی جاسکتی ہے۔

