تاثیر 6 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 6 نومبر: بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے، جس میں 18 اضلاع کی 121 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران لکھی سرائے میں نائب وزیر اعلیٰ وجے چودھری کے قافلے پر حملہ ہونے کی خبر آ رہی ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ نے اس حملے کے لیے آر جے ڈی کے حامیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
الزام ہے کہ آر جے ڈی کے حامیوں نے نائب وزیر اعلیٰ اور لکھی سرائے حلقہ سے بی جے پی امیدوار وجے کمار سنہا کی گاڑی کو گھیر لیا، ان پر چپل پھینکے، ’’مردہ آباد‘‘ کے نعرے لگائے اور انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔ پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ زبردست ہنگامہ دیکھنے کو ملا۔ ان کے قافلے پر پتھراؤ کی اطلاعات آرہی ہیں۔ وجے سنہا کے ساتھ نوک جھونک بھی ہوئی ہے۔

