تعمیر کے باوجود سڑک خستہ حال

تاثیر 24 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بیتیا، 24 نومبر: مغربی چمپارن ضلع کے لوریہ بلاک کے بسواریہ پروتولا پنچایت واقع بسواریہ گاو?ں میں مین سڑک کی خستہ حالی نے ترقیاتی کاموں پر سنگین سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔ یہ تقریباً 1,470 کلو میٹر لمبی سڑک، جو وارڈ 12 اور 13 کواین ایچ 727سے جوڑتی ہے، 2020 میں چیف منسٹر دیہی اسکیم کے تحت 33,99,000 کی لاگت سے تعمیر کی گئی تھی۔
تعمیر کے بعد ہر سال اس کی دیکھ بھال پر بھی لاکھوں روپے خرچ ہوتے تھے۔ ریکارڈ کے مطابق 2020-21 میں 1.09 لاکھ، 2021-22 میں 1.49 لاکھ، 2022-23 میں 3.85 لاکھ، 2023-24 میں 1.99لاکھ، اور 2024-25 میں4.10 لاکھ کے اخراجات دکھائے گئے۔ اس کے باوجود سڑک پر مختلف جگہوں پر گڑھے نظر آ رہے ہیں جس سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
گاو?ں والوں کا کہنا ہے کہ اگر واقعی سڑک کی مرمت پر لاکھوں روپے خرچ کیے جاتے تو آج یہ صورتحال پیدا نہ ہوتی۔ محکمانہ غفلت اور کاغذی کارروائی کی وجہ سے صرف پانچ سالوں میں سڑک کی حالت ابتر ہو گئی ہے۔ موٹر سائیکل سوار اکثر حادثات کا شکار ہو رہے ہیں اور پیدل چلنے والے بھی گر کر زخمی ہو رہے ہیں۔