جوکووچ اے ٹی پی فائنلز سے دستبردار، رائباکینا نے سبالینکا کو شکست دے کر ڈبلیو ٹی اے فائنلز جیت لیا

تاثیر 9 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی ،09 نومبر:عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے ایتھنز میں شاندار فتح کے چند گھنٹے بعد ہی اے ٹی پی فائنلز سے دستبردار ہو کر شائقین کو حیران کر دیا۔
جوکووچ نے تین گھنٹے کے سنسنی خیز مقابلے میں اٹلی کے لورینزو موسیٹی کو 4-6، 6-3، 7-5 سے شکست دے کر ہیلینک چمپئن شپ جیت لی۔ یہ ان کے کیریئر کا 101 واں ٹائٹل تھا اور ہارڈ کورٹس پر ریکارڈ 72 واں ٹائٹل تھا، جس نے راجر فیڈرر کو پیچھے چھوڑ دیا۔
تاہم فتح کے بعد جوکووچ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ “میں جاری انجری کے باعث اے ٹی پی فائنلز سے دستبردار ہونے پر دکھی ہوں۔ صحت کو ترجیح دینا ہوگی۔ اس فیصلے کے بعد اب مسیٹی اٹلی کے شہر ٹورین میں ہونے والے اے ٹی پی فائنلز میں ان کی جگہ لیں گے۔ جوکووچ اس سے قبل چوٹ کی وجہ سے 2024 کے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔ 38 سالہ جوکووچ نے کہا کہ یہ میچ انتہائی تھکا دینے والا تھا لیکن اتنا سخت میچ جیتنے پر انہیں خود پر فخر ہے۔