دہلی سے وارانسی جانے والی ڈبل ڈیکر بس جمنا ایکسپریس وے پر پلٹی ، 24 مسافر زخمی

تاثیر 26 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نوئیڈا، 26 نومبر :منگل کی دیر رات، دنکور تھانہ علاقے میں جمنا ایکسپریس وے پر زیرو پوائنٹ سے تقریباً 13 کلومیٹر کے فاصلے پر دہلی سے وارانسی جانے والی ایک ڈبل ڈیکر بس الٹ گئی۔ واقعے میں بس میں سوار 24 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ ان میں سے 14 گریٹر نوئیڈا کے جے آئی ایم ایس اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ بعض دیگر کو معمولی چوٹیں آئیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے کرین کا استعمال کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہونے والی بس کو ہائی وے سے ہٹا کر سڑک کے کنارے لگا دیا جس کے بعد ٹریفک بحال ہو گئی۔