تاثیر 14 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈووکیٹ ) ملک کے معروف شاعر اور ادیب خاندانی باشندہ سہسرام ڈاکٹر شمیم ہاشمی کی کتاب خار زار (مجموعہ غزلیات) کی رسم اجراء مورخہ 13نومبر کی سب فیاض منزل محلہ دائرہ خانقاہ کبیریہ سہسرام بدست شاعر عرفانیات خانقاہی سلسلہ کے پرورده بزرگیت سے معمور شخصیت جناب شمس الحسن شمس بیتھوی سامعین، شعراء و شرکاء یزم کی موجودگی میں ہوئی جسمیں الحاج ڈاکٹر سید اختر نواب ڈہری آن سون، اتحاج حکیم انیس الزماں سہسرام، سید فیروز الحسن حیدر آبا د، الحاج صغیر احمد ایڈوکیٹ سہسرام، صدر جمہوریہ ایوارڈ یافتہ معلم ڈاکٹر عطاء اللہ خان علوی، ایڈوکیٹ توحید اعظم علیک، ماسٹر افروز احمد نے مجموعہ غزلیات خارزار پر اپنے اپنے زاویہ نگاہ سے سیر حاصل تبصرہ کیا ۔ پروگرام کی صدارت و میزبانی ڈاکٹر سید شاہ الا معراج اسلام علیک و نظامت ابوذر رازی پسر ڈاکٹر شمیم ہاشمی شاعر و شعری مجموعہ خارزار نے انجام دیا ۔ بعدہ اجراء خارزار ایک کامیاب شعری نشست مہمان ذی وقار کئی نعتیہ و غزلیہ مجموعہ کے خالق جناب شمس الحسن شمس بیتھوی کے اعزاز میں منعقد کیا گیا جسمیں معروف شاعر اختر امام انجم ایڈوکیٹ، سراج فریدی، عالم پرویز، ابوذر رازی، تنویر اختر نے اپنے اپنے کلام سناکر خوب داد تحسین حاصل کیا ۔ اخیر میں پروگرام رسم اجراء و شعری نشست کے داعی ڈاکٹر سید معراج الاسلام علیگ نے شریک بزم کا شکریہ ادا کیا ۔

