دبئی دنیا کی سب سے بڑی آٹو مارکیٹ تعمیر کرے گا، گاڑیوں کی تجارت میں بڑا اضافہ متوقع

تاثیر 20 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

دبئی ،20نومبر (ہ س )۔دبئی حکومت نے دنیا کی سب سے بڑی اور جدید آٹو مارکیٹ ( گاڑیوں کا بازار ) بنانے کا اعلان کیا ہے۔دبئی کی موجودہ آٹو ٹریڈنگ کی مالیت 6.8 بلین درہم تک ہے جس کو دوگنا کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔مارکیٹ کا رقبہ 2 کروڑ 20 لاکھ اسکوائر فٹ پر مشتمل ہوگا اور سالانہ 8 لاکھ سے زائد گاڑیوں کی لین دین کرسکے گی۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق ’’دبئی آٹو مارکیٹ‘‘ میں 1,500 سے زائد شورومز، مخصوص ورکشاپ زونز، گودام، ملٹی اسٹوری پارکنگ، آکشن ہاؤس، کنونشن سینٹر، ہوٹل، ریٹیل اور فوڈ اینڈ بیوریج آؤٹ لیٹس شامل ہوں گے۔